شہباز گل کی ضمانت نہ ہوسکی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمہ میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ان کو رات ہی پتہ چلا کہ کیس کی سماعت آج ہے اس لیے تیاری کے لیے وقت دے دیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کی استدعا منظور کرتے ہوئے میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version