بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشیا کپ، نسیم شاہ کے دو چھکوں نے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے ، پاکستان کے نسیم شاہ نے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے لگاتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنارکردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 35 حضرت اللہ زازئی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب نے حارث رئوف نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کی پہلی وکٹ ایک کے مجموعی سکور پر بابر اعظم کی صورت میں پویلین لوٹ گئی جو بغیر کوئی سکور بنائے آئوٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 36 رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ افتخار احمد نے دیا اور 30 رنز سکور کئے، محمد رضوان بیس رنز سکور کرسکے، نسیم شاہ چار گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے چودہ رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، افغانستان کی جانب سے فضل اللہ فاروقی اور فرید احمد نے تین تین جبکہ راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اشتہار
Back to top button