کھیل
ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ کیلئے میدان تیار، پاکستان بھارت ٹاکرا کل ہوگا
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 8 سال بعد کل پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ساف ویمن کپ میں کل پاکستان اور بھارت آمنے سامنےہوں گے، اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم نے آخری مرتبہ 2014 میں انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، 8 سال قبل کے اسکواڈ کی 7 پلیئرز موجودہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا کہنا ہےکہ پاکستان ویمن ٹیم کی پلیئرز انٹرنیشنل مقابلے میں واپسی پر خوش ہیں، یہ تاریخی لمحہ ہے جس پر ہر کھلاڑی پرجوش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ساف کپ 2022 میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔