’’باپ باپ ہوتا ہے‘‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر مشعال ملک کا ٹوئٹ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر بھارت کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر جہاں ملک بھر میں جشن منایا گیا وہیں مقبوضہ کشمیر بھی نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پاکستان کی جیت ہر بھارت کی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

مشعال ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت کے میچ کے زرلت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باپ باپ ہوتا ہے‘۔

یاسین ملک کی اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں ایشیا کپ، باہر اعظم، محمد رضوان اور ویرات کوہلی سمیت متدد ٹیگ بھی استعمال کیے۔

Exit mobile version