بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گجرات، 5 سال سے ٹوٹی سڑک صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی

عمران خان کوگجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گجرات آمد سے قبل 5 سال سے ٹوٹ بھوٹ کا شکار گجرات سروس موڑ کی سڑک صرف 8 گھنٹوں میں بنا دی گئی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے شہر گجرات میں جلسہ کیا جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا۔

جلسے میں شرکت کے لیے عمران خان کو گجرات سروس موڑ کی سڑک سے جلسہ گاہ پہنچنا تھا لیکن 5 سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک مقامی انتظامیہ کے لیے درد سر تھی۔

گجرات موڑ کی ٹوٹی سڑک جو 5 سالوں میں تیار نہ ہو سکی وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹوں میں تیار ہو گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ جلسے سے خطاب کے دوران پرویز الٰہی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی۔

اشتہار
Back to top button