ایشیا کپ، بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ ٹی 20 کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔روہیت شرما الیون پاکستان اور ہانگ کانگ کو پہلے راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
بھارت کو ایونٹ میں آگے افغانستان، سری لنکا اور آج کے میچ کی فاتح پاکستان یا ہانگ کانگ سے مزید میچز کھیلنا ہیں۔اگلے مرحلے میں ایشیا کپ اہم ترین میچز کےلیے بھارت کو اپنے قابل اعتماد آل راؤنڈ رویندرا جڈیجا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
ہواکچھ یوں کہ رویندرا جڈیجا دائیں گھنٹے کی انجری کے باعث ایشا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
اکسر پٹیل کو بھارتی ٹیم کے اسٹینڈ بائی اسکواڈ میں نامزد کیا گیا تھا وہ جلد ہی دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔رویندرا جڈیجا گھنٹے میں چھوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں تاہم بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔
بھارتی اسکواڈ اب روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت ، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا ، آراشون، بھونیشور کمار، اویش خان،اکسر پٹیل، یوز ویندرا چاہل اور روی بشنوئی پر مشتمل ہے۔