ارسلان افتخار نے فواد چوہدری کو گنگو تیلی کہہ دیا

تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری کے الزام پرسابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کا الزام بے بنیاد اور فضول ہے، حامد خان ایک لیجنڈ ہیں جو فواد چوہدری کی پارٹی کے چیئرمین کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کہاں حامد خان جیسا لیجنڈ اور کہاں فواد چوہدری جیسا گنگو تیلی۔ارسلان افتخار نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے فواد چوہدری تھیٹر میں جگتیں مارنے کا کردار چاہتے تھے، تھیٹر میں کام نہ ملنے پر سیاست میں بونگی جگتوں کے ذریعے بڑا ہونا چاہتے ہیں۔

Exit mobile version