میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار  پھر کہا ہے کہ میں ہر روز  زیادہ خطرناک ہو  رہا ہوں۔عمران خان ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی سے باہر نکلے تو صحافیوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/09/imrankhanvideo.mp4

عمران خان نے صحافیوں کو چلتے چلتے جواب دیا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہو رہا ہوں۔صحافی کا سوال کیا کہ کہا آپ نے ہیروں کا ہار لیا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ ہار بہت سستے ہوتے ہیں، کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔

صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں آج سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر بھی عمران خان کا کہنا تھا ایک صحافی مجھے بار بار تنگ کر رہا تھا جس پر میں نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔

Exit mobile version