پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ہیلپ ڈیسک پر یو اے این 1135 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے فلڈ ریلیف کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی، ملک بھر سے آرمی ہیلپ ڈیسک پر یو اے این ڈبل ون تھری فائیو پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے لیے بھی آرمی فلڈ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، خیبر پختونخوا سے ہیلپ لائن یو اے این 1125پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پاک فوج نے ملک بھرمیں فلڈریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں ، ان سینٹرز پر امدادی اشیاء اکٹھی کرکے متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سیلاب کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے جبکہ فوجی جوان متاثرین میں کھانا اور شیلٹرز بھی فراہم کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور ڈویژن میں 10، ملتان میں 11، گوجرانوالہ میں 17 ، بہاولپورمیں7کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب رینجرز نے لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور،منڈی بہاالدین ،رحیم یارخان ،فیصل آباد ، سرگودھا ڈویژن میں 6 اور جہلم میں3 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں جبکہ بلوچستان میں 41 آرمی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔

Exit mobile version