بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز گل کی ہسپتال سے تازہ ترین ویڈیو جاری

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی تازہ ترین ویڈیو جاری کردی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تین دن سے بغیر تحقیقات کے پروپیگنڈا چل رہا ہے اور شہبازگل کا نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے کہ جنسی تشدد ہوا، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز گل سے منسوب سوشل میڈیا پر ویڈیو چکوال میں زیادتی کرنے والے شخص کی ہے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتاہے اورسوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔

مریم کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد کہانی کو بدل دینا ہے، کیا کسی نے تشدد کی اصل ویڈیوز دیکھی ہیں؟

وفاقی وزیر نے شہبازگل کی اسپتال کے کمرے کی ویڈیو چلادی اور بتایا کہ شہبازگل کی یہ ویڈیو ایک گھنٹے پہلے کی ہےکہ وہ ٹھیک ٹھاک کھڑے باتیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شہبازگل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہے ہیں، شہبازگل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟

اشتہار
Back to top button