آرمی چیف سے ہاورڈ یونیوسٹی کے طلبہ کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر اظہار خیال

جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاک فوج کی کوششوں پر روشنی ڈالی، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیوسٹی کے طلبہ کی ملاقات، آرمی چیف نے موجودہ علاقائی صورتحال  پر اظہار خیال، امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاک فوج کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری  اعلامیہ کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی یو ایس اے کے طلبہ کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    سپہ سالار نے موجودہ علاقائی مسائل اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران طلبہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

Exit mobile version