بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مولانا فضل الرحمان کی ٹوئٹر پرنئی تصویر کی دھوم

موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، پاکستان کے مذہبی و سیاسی رہنما بھی سوشل میڈیا پر نا صرف سرگرم ہیں بلکہ نئی نئی تصاویر بھی پوسٹ کرتے ہیں۔

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ٹوئٹر پر نئی پروفائل تصویر لگائی۔تصویر میں مولانا فضل الرحمان ممکنہ طور پر کسی بحری جہاز میں تشریف فرما ہیں کیونکہ ان کے عقب میں نیلگوں پھیلا سمندر نظر آ رہا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے سیاہ رنگ کا دیدہ زیب ڈیزائن والا چشمہ لگا رکھا ہے اور ان کے چہرے پر خفیف سی مسکراہٹ اپنے اندر بہت گہرائی سموئے ہوئے معلوم ہو رہی ہے۔سنہری دھوپ میں مولانا فضل الرحمان بحری جہاز پر سوار ہیں، سفید براق قمیض شلوار اور براؤن رنگ کی واسکٹ بھی زیب تن کر رکھی ہے۔

اشتہار
Back to top button