وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ کی لارڈ عامر سرفراز سے ملاقات

وفاقی سیکرٹری برائے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ عامر سرفراز آف کینسینگٹن نے ملاقات کی۔عامر سرفراز نے عہدہ سنبھالنے پر افتخار علی شلوانی کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ وفاقی ملازمین اور عوام کی ہاؤسنگ ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، افتخار علی شلوانی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ ان تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید بڑھانا چاہتا ہے سیکرٹری ہاؤسنگ نے معزز مہمان کو سووینئر بھی پیش کیا۔

Exit mobile version