بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

کشمیری مہاجرین  کے لیے ماہانہ گزارہ الاونس  1500 روپے فی کس کر دیا  گیا

محکمہ مالیات حکومت آزاد کشمیر نے ماہانہ گزارہ الاونس میں اضافے کانوٹی فکیشن جاری کر دیا


حکومت آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیرمیں مقیم 1989 کے کشمیری مہاجرین  کے لیے ماہانہ گزارہ الاونس  1500 روپے فی کس کر دیا ہے۔

محکمہ مالیات حکومت آزاد کشمیر نے منگل کے روز ماہانہ گزارہ الاونس  1500 روپے فی کس  کرنے کا  نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اس فیصلے پر یکم ستمبر2022 سے عمل درآمد ہوگا۔ 1989 سے1990 کے دوران آزاد کشمیر  آنے والے مہاجرین کو اب  ماہانہ گزارہ الاونس  1500 روپے فی کس ملے گا۔

یاد رہے  دس اگست کووزیراعظم آزاد کشمیر کے نام اپنے کھلے خط میں مہاجرین جموں کشمیرکی جانب سے پاسبان حریت جموں وکشمیر کے سربراہ عزیر احمد غزالی نے  ماہانہ گزارہ الاونس میں 1500 روپے فی کس اضافے کی استدعا کی تھی۔ خط کے مطابق مہاجرین 1989 کے 8000 خاندان جو صرف 44000 ہزار نفوس ہیں، مظفرآباد، باغ، جہلم ویلی، کوٹلی، میرپور کے اضلاع اور مختلف شہروں میں کرایوں کے مکانات میں رہائیش پذیر ہیں۔

اشتہار
Back to top button