بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پرسماعت کریں گے۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

اشتہار
Back to top button