پنجاب پولیس میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز  کا تبادلہ کر دیا۔وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو  تبدیل کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں لاہور پولیس کے متعدد ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایچ ایچ اوز کو تبدیل کیا تھا۔

Exit mobile version