پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، آرمی چیف

رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 41 غیر ملکی کیڈس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہیں رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Exit mobile version