بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈالر کی قدر میں مزید کمی

 انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔جمعرات کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کےا ختتام پر ڈالر 3.3 روپے کمی کے بعد 218.88 روپے پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز  کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 88 پیسے سستا ہوکر 217 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 3 روپے 38 پیسے کمی کے بعد 215.50 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے سستا ہوکر 213  روپے کا  ہوگیا ہے۔

اشتہار
Back to top button