شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

شہباز گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی  ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/08/zAQCWQr_2IgxmMDL.mp4

دریں اثناء عدالت نے لیگل ٹیم کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے ملاقات کی اجازت بھی دیدی، لیگل ٹیم نے شہباز گل سے کمرہ عالت میں ملاقات کی۔

Exit mobile version