بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن،ڈوبنے والی بھارتی کشتی میں سوار9 افراد کو بچا لیا

پاک بحریہ نےکھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی جمنا ساگر میں سوار دس میں سے 9 افراد کو بروقت ریسکیو کرتے ہوئے زندہ بچالیا جب کہ ایک ماہی گیر ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ڈوبنے والی بھارتی کشتی کی اطلاع ملتے ہی بر وقت ریسکیو آپریشن کا   آغاز کیا۔

ریسکیو آپریشن  کے دوران بھارتی کشتی جمنا ساگر میں سوار 10 میں سے 9  افراد کو زندہ بچا لیا گیا جب کہ ایک بھارتی شہری کی لاش بھی نکال لی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو آپریشن بحری جہاز  ایم ٹی کریوبیک (MT KRUIBEKE) کے ذریعے سر انجام دیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

اشتہار
Back to top button