فوج کیخلاف بات کرنے والا پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے، پرویز الہیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے، جو بھی فوج کےخلاف بات کرتا ہے اسے ڈیکلیئرکیا جائےکہ وہ پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے، کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے،  ن لیگ والے غلط اور  بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان، تحریک انصاف  اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،کسی کو بھی فوج کو بدنام کرکے سیاسی مقاصد  حاصل کرنے نہیں دیں گے، ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version