بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاپتا فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ سے ملنے کی تصدیق

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے جس میں اعلیٰ عسکری حکام سوار تھے۔خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) خضدار پرویز عمرانی نے دعویٰ کیا کہ فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسٰی گوٹھ کے پہاڑی سلسلے سے ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج، فرنٹیئر کور اور لیویز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، فی الوقت ہیلی کاپٹرمیں سوار اعلی فوجی افسران کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور آرمی ایوی ایشن کے لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کی تھیں۔

اشتہار
Back to top button