حلیم عادل شیخ کو جامشورو سے گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جامشورو سے گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن والوں نے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حلیم عادل شیخ جامشورو اینٹی کرپشن دفتر میں بیان ریکارڈ کرانے آئے تھے کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر زمینوں میں خورد بردکے مقدمات اینٹی کرپشن میں درج ہیں،  حلیم عادل شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان میمن کے دفتر سے گرفتار کیاگیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا تاہم انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کروا لی تھی۔

Exit mobile version