قومی
کل شام کامیابی کا جشن منائیں گے، عمران خان
سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کے فیصلے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ ’ہر طرح کی دھمکیوں اور بدکلامیوں کے باوجود ثابت قدم رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں۔ ‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں علی ظفر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیخلاف بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی مشکور ہوں۔‘
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ’کل شام کو ہم اللہ شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔‘
آخر میں انہوں نے شکر اللہ شکریہ عوام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔