وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کیلئے اقدامات پر غور ہوگا۔

اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔

Exit mobile version