عمران خان کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات مسترد کردیے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لگائے تمام الزامات یکسر مسترد کرتے ہیں۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے  گا۔

Exit mobile version