بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 216 روپے پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 707 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 41 ہزار 367 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈالر نے بھی اونچی اڑان بھری اور ملکی تاریخی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے

کاروباری دن میں انڈیکس 800 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی کم ترین سطح 41 ہزار 274 بھی رہی تھی۔ حصص بازار میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 4 ارب 35 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 945 ارب روپے ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے  20 پیسے کی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے اضافے کے بعد 216 روپے پر فروخت ہو  رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح  پر پہنچا تھا۔

اشتہار
Back to top button