حادثات و جرائم
بنوں میں فائرنگ، 4 افراد قتل
بنوں کے علاقے میران کی حدود نورڑ میں پرانی دشمنی کی بنا پر 4 افراد قتل کر دیئے گئے۔نوڑو میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک فریق سے 2 افراد قتل جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر بھی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔