قومی
مریم نواز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور گزشتہ چند دن میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔