کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویرات کوہلی کو سپورٹ کرے گی۔
کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیابھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔