بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کے مسافر متبادل پرواز سے دبئی روانہ

کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی بھارتی نجی ائیرلائن کے 138 مسافر متبادل پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے۔

کراچی ائیرپورٹ پر 12 گھنٹے سے زائد وقت سے پھنسے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کیلئے انڈین ائیرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے شام 4:42 پر کراچی پہنچی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی کی پرواز ایس جی 11 نے فنی خرابی کے باعث منگل کی صبح سوا نو بجے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

پاکستان کی قومی ائیر لائن کے انجینیئرز نے فنی خرابی کا شکار بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کے معائنے کے بعد اسے اڑان کیلئے ان فٹ قرار دیا تو کئی گھنٹے سے زائد وقت سے جہاز میں موجود 138 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی روایتی مہمان نوازی کی گئی۔

مسافروں کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کھانا اور سہولیات کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

ائیر لائن نے فنی خرابی کی شکار  پرواز  ایس جی 11 کے مسافروں کو ان کی منزل دبئی تک پہنچانے کیلئے اسپائس جیٹ کی متبادل پرواز ایس جی 9911 کے طور پر ممبئی سے کراچی بھیجی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز  نمبر ایس جی 11 سے کراچی سے دبئی رات 9:15 پر روانہ ہوگئے۔

اشتہار
Back to top button