برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی عمران خان سے ملاقات

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سرمائے کی غیر قانونی ترسیل ترقی پذیر ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، دولت کی اس غیر قانونی ترسیل سے عالمی سطح پر معاشی ناہمواریوں کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمائے کی یہ غیر قانونی ترسیل غریب ممالک کے باشندوں میں ہجرت کےرجحان کو ابھارتی ہے، غریب ممالک سے امیر ملکوں کی جانب ہجرت خود ترقی یافتہ ممالک کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کرتی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ عدل و انصاف کا تقاضہ ہے کہ عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کے مؤثر انسداد کے لیے حکومتیں اقدامات کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Exit mobile version