وزیراعظم کی ہسپتال میں زیر علاج مولانا فضل الرحمان کی عیادت

وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں زیر علاج امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔

وزیراعظم نے اتفاق ہسپتال لاہور میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا صاحب کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔

Exit mobile version