بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قبلہ ایاز کی اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کی رکنیت سے برطرفی کا حکم معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کی رکنیت سے برطرفی کا حکم معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےکیس کی سماعت کی، قبلہ ایاز کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ  قانون کے تحت رکن بورڈ آف گورنرز کی برطرفی کا اختیار صرف صدر مملکت کو  ہے، رکن بورڈ آف گورنرز کی دو سالہ مدت کو قانون کا تحفظ حاصل ہے، بورڈ آف گورنرز کا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے، توپھر انتظامیہ کیسے معطل کرسکتی ہے؟

عدالت عالیہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف نوٹسز جاری کرتے ہوئے قبلہ ایاز کو یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے عہدے پربحال کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 7 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ  یونیورسٹی انتظامیہ نے قبلہ ایاز کو بورڈ آف گورنرز کی رکنیت سے ہٹا دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button