پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے،آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن پولیٹکل بیورو نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف اور چینی رہنما نے دفاعی اشتراک سے متعلق امور پر بات چیت کی، ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں چین کے کردار کی قدر کرتا ہے۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ہم چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنے بین الاقوامی پارٹنر سے تعاون کا عزم کیے ہوئے ہے۔

Exit mobile version