بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

زمین کے تنازع پر 5 افراد کی جان چلی گئی

اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کی جان چلی گئی۔

پولیس کے مطابق فتح جنگ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس واقعےکی تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

اشتہار
Back to top button