بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

وسیم اکرم اور روی شاستری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی بھارت کے سابق آل رانڈر اور ہیڈ کوچ روی شاستری کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز روی شاستری نے لندن میں لارڈز سے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں شاستری اور وسیم اکرم ایک جیسے سوٹ میں ملبوس تھے جبکہ دونوں نے گلابی رنگ کی ٹائی پہنی ہوئی تھی۔شائقین کرکٹ کی جانب سے دو عظیم کھلاڑیوں کی جڑواں انداز میں تصویر کو پسند کیا جارہا ہے۔روی شاستری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کل آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔شاستری کے شیئر کرنے کے بعد ٹوئٹر پر اس تصویر کو 23 ہزار سے زیادہ لائکس اور 514 ری ٹوئٹس ملے ہیں۔

اشتہار
Back to top button