پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن انتخابات مکمل ، طارق پرویز صدر منتخب
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوئے اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سہیل بن قیوم نے کی’پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق انتخابات کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے بطور آبزرور شرکت کی انتخابات میں کے پی ‘سندھ ‘ بلوچستان ‘ اسلام آباد’ ایتھلیٹ کمیشن ‘ واپڈا’ آرمی’ ہائر ایجوکیشن اور پاکستان ججنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی’شرکاء میں مختلف باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں طارق ظفر’ سید سعید جمیل’ سہیل بن قیوم’ سید حیدر عباس’ عامر اللہ خان’ محمد اقبال’ خالد علی ‘اختر بلال’ امداد اللہ میمن’ افتخار خان اور ہائر ایجوکیشن سے بحرکرم نے شرکت کی’تمام اراکین سوائے سیکرٹری کے بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ سیکرٹری جنرل کی نشست کے لئے الیکشن ہوا جس میں سندھ سے طارق ظفر تیرہ ووٹ کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ سندھ ہی کے سید سعید جمیل صرف ایک ووٹ حاصل کرسکے پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ سندھ سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوا ہے جو بڑا اعزاز ہے
اجلاس میں آئندہ ہونیوالے مسٹر ایشیا (کرغیستان)’ ورلڈ کپ (کوریا) اور ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ (نومبر’ سپین) کے لئے پاکستان کے کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا نومنتخب صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پرویز نے پورے پاکستان سے نمائندوں کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہار پر ان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود کو کامیاب انتخابات کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پی اے اے کی زیر نگرانی باڈی بلڈنگ کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور کام کریں گے جنرل سیکرٹری طارق ظفر نے کہا کہ ملک بھر میں کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے کام کریں گے اور تمام یونٹس کو ساتھ لے کر چلیں گے انتخابی اجلاس کے بعد پی او اے کے سینئر نائب صدر اور صدر کے پی اولمپک سید عاقل شاہ نے خصوصی شرکت کی انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد دی اور تمام شرکاء کو صدر پی او اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔