علاقائی
عالمی یوم تدارک منشیات کے موقع پر اسلام آباد میں واک
عالمی یوم تدارک منشیات کے موقع پر اسلام آباد ریہب سنٹرز ایسوسی ایشن اور اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام ہیلتھ واک اور سیمینار کا انعقاد بلیو ایریا اسلام آباد میں کیا گیا ۔اس موقع پر صدر اسلام آباد ریہب سنٹرز ایسوسی ایشن طاہر نواز قائم مقام صدر اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز سردار احسان عباسی ،وائس پریزیڈنٹ اسلام آباد ریہب سنٹرز ایسوسی ایشن ملک سجاد انور ،ڈاکٹر افتخار, فرمان طوری ،محمد شفیق ،سنئیر رہنما عامر شیخ ،چئیرمین ہیلتھ کمیٹی اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز عبدالوحید بابی ،مدثر فیاض چودھری ،طاہر عباسی اور ریہب سنٹرز کے چیئرمین و عہدیداران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔