کراچی میں بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے موٹرسائیکلیں گرنے کی ویڈیوز وائرل

کراچی میں مون سون بارش کے دوران شہر  میں موٹرسائیکلیں سلپ  ہونے کے کئی واقعات پیش آئے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/06/Slippery-road-Karachi-22-June-2022-2.mp4

کراچی میں بارش کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا اور اسی دوران موٹرسائیکلیں پھسلنے کے کئی واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/06/Slippery-road-Karachi-22-June-2022.mp4

 اسی دوران کراچی کے ایک پل پر ایک کے بعد ایک موٹر سائیکل کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں موٹر سائیکلوں کو تیز طوفانی بارش میں توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث گرتے دیکھا گیا۔جب کہ اس دوران قریب کھڑے شہریوں  نے گرنے والوں کی مدد کی۔ ان موٹر سائیکلوں کے سلپ ہونے کی کیا وجوہات ہیں اس بارے میں ابھی تک حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے، کہا جاتا ہے کہ کراچی میں بارش سے سے قبل مٹی کے طوفان اور بعد میں بارش کی وجہ سے سڑک پر کیچڑ جیسی صورتحال بنی جس کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے کے واقعات پیش آئے۔

Exit mobile version