قومی
افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔
این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ 8 ٹرکوں پر مشتمل کھیپ میں خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ زلزلے سے متعلقہ دیگر واقعات میں 600 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔