قومی
پاکستان ایران کے درمیان طویل اور قلیل مدتی توانائی منصوبوں پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خان نے تہران میں ایران کے وزیر توانائی علی اکبری محرابیان سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں پڑوسیوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی راہیں بڑھانا تھا۔
دونوں اطراف نے پولن سے گوادر تک بجلی کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر توانائی نے پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو سراہتے ہوئے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بجلی کی درآمد کے منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ طویل مدتی اور قلیل مدتی توانائی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔