بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دانیال عزیز کی حالت خطرے میں،علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل

جمعرات کے روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو علاج کیلئے راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کو   لاہور کے سروسز اسپتال سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث دانیال عزیز کو گزشتہ روز  ائیرایمبولینس کے ذریعے  راولپنڈی منتقل نہیں کیا جاسکا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کو موٹروے کے راستے راولپنڈی لے جایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز ہوش میں ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں کہی جا سکتی ، ان کی مختلف ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ انہیں  اس وقت خون کی سپلائی کا مسئلہ ہے ۔

اشتہار
Back to top button