گھر کی دیوار گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق

لاہورمیں تیز آندھی اور موسلادھاربارش سے گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق شدید آندھی سے  بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، لاہور، اوکاڑہ ،شیخوپورہ سرکلز کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

 لاہورمیں رات گئے 124کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی سے ہرطرف گردو غبار چھا گیا ، آندھی سے فیرووز پور روڈ پر بینک اسٹاپ کے قریب ایک گھر کی دیوار گرنے سے5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آندھی کے بعد گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ ، کینال روڈ اور ائیرپورٹ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھاربارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی ۔

 ادھر شیخوپورہ میں آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ چونیا ں اور ننکانہ صاحب میں بوندا باندی بھی ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

Exit mobile version