اسرائیلی شہر شِفارَم کے ڈپٹی میئر کی بیٹی کار بم دھماکے میں ہلاک

اسرائیلی شہر شِفارَم کے عربی ڈپٹی میئر کی 28 سالہ بیٹی کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئی۔گزشتہ رات بم دھماکے کے بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پہنچے تو گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والی ظہرہ حنیف خواتین کے حقوق اور عرب کمیونٹی کے مسائل پر آواز بلند کرنے والی سماجی کارکن تھی۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں دھماکا خیز ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ قتل کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ڈپٹی میئر فراز حنیف نے کہا کہ ’میں ایک نامور عوامی شخصیت ہوں، میں نے ہمیشہ لوگوں کی بلا جھجھک مدد کی ہے، میں نے سوچا تک نہ تھا کہ کبھی میں بھی فسادی کارروائیوں کا نشانہ بنوں گا۔‘

Exit mobile version