بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کا آصف زرداری ملک ریاض کی گفتگو سے لاتعلقی کا اظہار

سابق وزیراعظم عمران خان نے عدم اعتمادکے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے آصف زرداری اور ملک ریاض کے درمیان گفتگو سےلاتعلقی کا اظہار کردیا۔

پشاور میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تسلیم کیا کہ انہیں پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 سال سےکہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہی ہے،لانگ مارچ ختم کرنےکے پیچھےکوئی ڈیل نہیں ہے، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں ،تصدیق کے لیے جانےکی ضرورت نہیں، قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونےکا اعلان کیا، جس دن اسمبلی میں واپس گئے اس کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانےکی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنےکے لیے دباؤ تھا،امریکا کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیے  پنجاب کے 25 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی
Back to top button