تعمیر کرنے والا یہ خادم ہے اور تخریب کاری کرنے والا عمران خان ہے،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ آخری مرتبہ وزیراعلیٰ کے پی سے درخواست کر رہا ہوں کہ آٹا سستا کردو، موقع ملا تو نواز شریف کی قیادت میں خیبرپختونخوا کو پنجاب بناکر چھوڑوں گا۔

 مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے آٹا سستا کرنے پر جواب نہیں دیا، 24 گھنٹے میں وزیراعلیٰ جواب دیں ، جواب نہیں آیا تو کپڑےبیچ کر سستا  آٹا دوں گا، فیصلہ کرنا ہوگا کہ تعمیرکرنے والا نوازشریف ہے یا عمران خان ، نوازشریف کی قیادت میں خون پسینہ بہائیں گے، قوم کی خدمت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی ساڑھے 3 سال آسمانوں سے باتیں کرتی رہی، 50 لاکھ گھر دور کی بات، ایک اینٹ نہیں لگائی، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے،8 کروڑ لوگوں کے لیے 2 ہزار روپے ماہانہ کی سبسڈی دی ہے، تعمیر کرنے والا یہ خادم ہے اور تخریب کاری کرنے والا عمران خان ہے،  اپنی زندگی لڑا دوں گا، آپ کو خوشحال کر دوں گا، پیٹرول کی قیمتیں مجبوری میں بڑھانا پڑی، وہ شخص خزانہ خالی کرکے چلا گیا، قرضے اتنےہیں شاید نسلیں بھی نہ اتار سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشہ حکومت کےفیصلوں کے باعث بڑھانی پڑیں، عمران نیازی گالی گلوچ کرتا ہے میں اس کا جواب نہیں دیتا ہوں، آج ہزارہ موٹر وے سے گزرا تو ہر دم نواز شریف کو یادکیا۔

وزیراعظم نے ہزارہ کے مسائل کے حل کے لیے ایک ارب روپےکے پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا بھی اعلان کیا۔

Exit mobile version