حادثات و جرائم
کار اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق
فیصل آباد کے قریب موٹروے ایم فور پر کار اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت کار سوار 3 خواتین جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور ایک خاتون زخمی ہو گئے، کار سوار فیملی لاہور ایئر پورٹ سے واپس فیصل آباد آ رہی تھی۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹروے ایم فور پر ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار آگے جانے والے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرائی۔
حادثے کے فوری بعد زخمیوں اور جاں بحق خواتین کی لاشیں الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
پولیس کے مطابق کار سوار فیملی کا تعلق فیصل آ باد کے علاقہ خیابان کالونی سے تھا جو لاہور ایئرپورٹ سے واپس آرہی تھی۔