پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان،وفاقی پولیس کی چھٹیوں پر پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بھی انتظامات کرنا شروع کردیئے ہیں، پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے پیش نظر تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور ہر طرح کی چھٹی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ماسوائے ایمرجنسی کی چھٹی کے ، اس حوالے سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے باقاعدہ آرڈرز جاری کردئیے۔یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

Exit mobile version