نام ریاست مدینہ کا لیتا ہے اور حرکتیں گندے سے گندے معاشرے والی کرتا ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور شاید آئندہ بھی نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، پاکستان کیلئے آئندہ کیلئے اتنے گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے وہ چیز جس کو دوبارہ ٹھیک کرنا مشکل ہوگا، ملکی معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عمران خان کو یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں، انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام کا نہیں پتا، مدینہ کی ریاست کا نام لیکر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ پچھلے 70 کی تاریخ کا سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان نام ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے، ضمنی الیکشن میں بھی انہی کے دور میں عمران خان کو ہرایا ہے اور اب بھی ہم ان کو ہرائیں گے۔

Exit mobile version